انجلینا بھی ٹرمپ کیخلاف میدان میں

شائع 03 فروری 2017 01:18pm
File Photo File Photo

نیویارک : ہولی وڈ ادکارہ انجلینا جولی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کوغیرمنصفانہ قراردے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس  پالیسی سے نہ صرف مہاجرین کو تکلیف ہوگی بلکہ  اس سے انتہا پسندی بھی بڑھ سکتی ہے

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کو سخت تنقید کا سامنا ہے  اور اب انسانی حقوق کی علمبردار اور ہالی وڈ ادکارہ انجلینا بھی ٹرمپ کے خلاف میدان میں آگئیں۔

نیویارک ٹائمز کو دیئے جانے والے  انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا  کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا پر داخلے پرپابندی نامناسب ہے، مذہب کی بنیاد پر تعصب پسندی  آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

 انھوں نےکہا کہ ایسے فیصلے خوف کے بجائے حقیقت پر مبنی ہونے چاہئیں۔ انجلینانے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے نہ صرف مہاجرین کو تکلیف ہوگی بلکہ  اس سے انتہا پسندی بھی بڑھ سکتی ہے۔