'پاکستان میں رئیس کا سب بے صبری سے انتظار کررہے ہیں'
فائل فوٹوپاکستانی پرکشش اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ 'پاکستان میں تمام لوگ فلم رئیس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں'۔
رئیس میں ماہرہ خان نے بولی وڈ کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے لیکن پاک بھارت کشیدگی کے باعث وہ بھارت میں ہونے والی اس فلم کی کسی بھی پروموشن کا حصہ نہیں بن سکیں، وہ ویڈیو کال کے ذریعے پروموشن کا حصہ بنیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ 'جس طرح پوری دنیا میں لوگ رئیس کے ریلیز ہونے کا انتظار کررہے تھے اسی طرح پاکستان میں بھی سب لوگ اس فلم کا بے صبری انتظار کررہے ہیں اور یقیناً رئیس پاکستان میں بھی بہترین بزنس کرے گی'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی فیملی نے فلم میں ان سے زیادہ کنگ خان کی اداکاری کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلم پر ملنا والا ردعمل بہت زبردست ہے اور وہ سب کی بہت شکر گزار ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ پہلی بار کام کرنے پر بے حد نروس تھیں اور انھوں نے فلم میں موجود گانوں کی کئی بار ریہرسل کی خاص طور پر 'زالما' گانے کی شوٹنگ کے دوران وہ بہت خوفزدہ تھیں۔ لیکن کنگ خان کے ساتھ کام کرکے ان کا خواب پورا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی سینما میں لگنے والی بھارتی فلموں پر پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ فلم رئیس 5 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔