انوشکا شرما نئی فلم میں' بھوت' کا کردار نبھائیں گی
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما فلموں میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں ،ان کی بطور پروڈیوسرپہلی فلم'این ایچ 10'باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔
اب انوشکا اپنی دوسری فلم 'پھلوری'میں نظر آئیں گی جسے انہوں نے خود پروڈیوس کیا ہے،فلم کے ٹریلرکی ابتداء میں اداکار سورج شرما کو دکھایا گیاہے(سورج مشہور فلم 'لائف آف پائی'میں اداکاری کرچکے ہیں)جن کی شادی ہندو راج کے مطابق ایک پیڑ سے کروائی جاتی ہے۔
لیکن انہیں اور ان کے گھر والوں کو اس بات کا بالکل اندازہ نہیں ہوتا کہ جس پیڑ سے ان کی شادی کروائی جارہی ہے اس پر ششی(انوشکا شرما )کا بھوت رہتا ہے اور انجانے میں وہ انوشکا کے بھوت سے شادی کر بیٹھتے ہیں۔
انوشکا اور سورج کے درمیان بولے جانے والے مزاحیہ مکالمے آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیں گے،پھلوری اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلم این ایچ 10 سے بالکل مختلف ہے، اس فلم میں دیسی پنجابی شادی اور بہت سے مزاحیہ سین شامل کیے گئے ہیں جو شائقین کی توجہ بنائے رکھیں گے۔
فلم میں انوشکا پہلی بار ایک بھوت کا کردار نبھا رہی ہیں ،فلم رواں سال 24 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بشکریہ:انڈیا ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔