رینجرز اختیارات میں توسیع پر مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ

شائع 10 دسمبر 2015 08:10am

rangers

کراچی:سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے رینجرز اختیارات میں توسیع پر مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے رینجرزکے اختیارات سے متعلق مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا،قرارداد مسلم لیگ فنکشنل، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن مشترکہ طور پر پیش کریں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے شہریار مہرنے کہا کہ رینجرز اختیارات کی توسیع کے حق میں ہیں،کل تک رینجرز حکومت سندھ کیلئے اچھی تھی تو اب کیا ہوا ،مسلم لیگ ن کے رہنما نند کمار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی رینجرز اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے،کراچی میں رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما حفیط الدین کہتے ہیں سندھ نے رینجرز کو اختیارات نہ دیئے تو وفاقی حکومت اختیار دے دے گی،مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے،اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی جانی چاہئے۔