شاہ رخ اور عالیہ کا وہ سین جسے فلم میں شامل ہی نہیں کیا گیا

شائع 06 فروری 2017 11:46am

srk

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم'ڈئیرزندگی'نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ دلوں کو جیتنے میں بھی کامیاب رہی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت ہدایت کارہ گوری شیندے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ڈئیر زندگی'نوجوانوں کی نفسیات اور ان کے مسائل پر مبنی تھی جس میں عالیہ بھٹ نے مریضہ اور شاہ رخ خان نے ان کے تھراپسٹ کا کردار نبھا یا تھا۔

فلم گزشتہ ماہ نومبرمیں ریلیز ہوئی تھی اور اب تقریباً3 ماہ گزرنے کے بعد 5 منٹ دورانیے پر مشتمل  ایک کلپ جاری کیا گیاہے ،یہ سین اس سے قبل فلم میں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا ۔

اس سین میں بھارتی شہر گووا کو دکھایا گیا ہے جس میں خان عالیہ کو  تاریخ  پڑھا کر کچھ پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔

بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا