فلم'رئیس'کے گانے 'ہلکاہلکا'میں ماہرہ کے انداز ہی بدل گئے
ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی شوبز کی کوئین ماہرہ خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'رئیس'کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔
بھارتی تجزیہ کار رامیش بالا کے مطابق فلم اب تک بھارت میں 146.5کروڑاور بیرون ممالک 13.25ملین امریکی ڈالر کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 295کروڑ روپے کما چکی ہے۔
#Raees After 2nd Wknd WW BO Total Gross:#India
Nett: ₹ 146.5 Cr
Gross: ₹ 206 Cr
Overseas
Gross: US $13.25 M [₹ 89 Cr]
Total: ₹ 295 Cr
— Ramesh Bala (@rameshlaus) February 6, 2017
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کنگ خان نے فلم کی ریلیز کے بعد ایک اور گانا 'ہلکاہلکا'شیئرکیا ہے جو اس سے قبل فلم میں شامل نہیں کیا گیا تھا ،یہ گانا رومینٹک ہونے کے ساتھ کافی دلچسپ بھی ہے۔
گانے میں شاہ رخ اور ماہرہ کی کیمسٹری کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے،گانے کی خاص بات یہ ہے کہ خان نے اس میں اپنا مقبول اسٹائل نہیں اپنایا جو ان کی پہچان ہے۔
جبکہ ماہرہ گانے میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ،اور آس پاس کھڑے لوگوں کو کافی جارحانہ انداز دکھاتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہیں اور شاہ رخ انہیں دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ یہ گانا فلم کی ریلیز کے بعد بھی شائقین کی توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ ان دنوں فلم 'رئیس'کی کامیابی انجوائے کررہے ہیں جس کے بعد وہ معروف ہدایت کار آنند لعل رائے کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے ،خان اس فلم میں ایک پستہ قد آدمی کا کردار نبھا رہے ہیں ۔جبکہ ماہرہ خان پاکستان کے مایاناز ہدایت کار شعیب منصور کی فلم 'ورنہ'میں نظر آئیں گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔