سلمان خان نے ورون دھون کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون اور بولی وڈ کے سلطان سلمان خان کی عمر کے درمیان کافی فرق ہونے کے باوجود دونوں کا رشتہ بیحد مضبوط ہے، سلمان نے ورون کے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں کی فیملیز بھی آپس میں بیحد قریب ہیں ،لیکن حال ہی میں ورون نے سلمان خان کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے جسے سن کر سلمان کی شخصیت کا ایک الگ ہی پہلو سامنے آیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ورون کا کہنا ہے کہ 1997 میں ریلیز ہوئی فلم 'جڑواں'کے ٹرائل شو کے دوران انہوں نے سلمان کو غلطی سے 'انکل'کہہ دیا تھا جس پر خان ناراض ہوگئے اور کہا اب اگر دوبارہ تم نے مجھے انکل کہا تو میں تھپڑ ماردوں گا۔
سلمان نے کہا کہ مجھے انکل نہیں 'سلمان بھائی'کہو۔مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہو میں تمہیں اس کی اجازت نہیں دیتا کہ تم تھیٹر کے اندر مجھے انکل کہو۔
یاد رہے کہ جب فلم جڑواں بنی تھی اس وقت ورون صرف 7 سال کے تھے جبکہ سلمان خان ،کرشمہ کپور اور اداکارہ رامبھا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
واضح رہے کہ 1997 میں بنی فلم 'جڑواں'کے ہدایت کار ڈیوڈ فلم کو دوبارہ بنارہے ہیں ،لیکن اس بار فلم میں سلمان خان نہیں بلکہ ان کے بیٹے ورون دھون مرکزی کر دار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنوں بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔