'سزاکےطورپرجسٹن بیبر کاڈانس دیکھنا پڑےگا'

شائع 07 فروری 2017 09:23am

justin

امریکی ریاسات مینیسوٹا کی پولیس نے نشے میں دھت ہو کر ڈرائیوانگ کرنے والے حضرات کے لیے انوکھی سزا تجویز کی ہے،انہوں لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر وہ نشے میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے تو انہیں سزا کے طور پر جسٹن بیبر کا ڈانس دکھا یا جائے گا۔

بی بی سی اردو کے مطابق مینیسوٹا کی پولیس کی جانب سے گزشتہ اتوار کو ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ الکحل پی کر گاڑی چلانے والوں کو جیل جانے کے دوران پورے راستے بیبر کا'سپر باؤل اشتہار'دیکھنا پڑےگا،مزے کی بات یہ ہے کہ  اتوار کی شب نشے کی حالت میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،اس ٹویٹ کو دس ہزار بار سے زائد ری ٹویٹ کیا گیا۔

پولیس

یاد رہے کہ ایک موبائل فون کے اشتہار میں پاپ اسٹار جسٹن بیبر  کو ٹیکسیڈو سوٹ میں ملبوس  ہوکر ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے کیے گئے اس ٹویٹ کی وجہ سے لوگ واقعی رک گئے اور انہوں نے یہ پیغام پڑھا۔

وائیومنگ پولیس کے سربراہ پاؤل ہوپ نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹویٹ کی وجہ سے سپر باؤل کے دوران عوام میں شراب نوشی سے متعلق آگہی پھیلانے میں مدد ملی۔