نیویارک فیشن ویک تاریخ میں پہلی مرتبہ لائیو دکھایا جائیگا

اپ ڈیٹ 09 فروری 2017 09:08am
File Photo File Photo

نیویارک : نیویارک فیشن ویک تاریخ میں پہلی بار براہ راست دیکھا جائے گا  ۔فیشن ویک کا آغازکل سے ہورہاہے۔

نیویارک فیشن ویک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ فیشن ویک انتظامیہ نے اپنے چاہنے والوں کیلئے ایک نئی چیز متعارف کرادی ہے ۔اب فیشن شو میں غیر موجود افراد بھی متعارف کردہ ڈیزائن کو فوری طور پر دیکھ سکے گے۔

پہلی بار فیشن شو کو لائف اسٹریم کیا جارہا ہے۔ جس کا مقصد کسٹمر کو ڈیزائن دیکھ کر  فوری خریدنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

فیشن شو کا آغاز کل سے ہورہا ہے جو سولہ فروری تک اپنی رنگینیاں بکھیرتا رہے گا۔