سی پیک معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے،فضل الرحمان
اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے سی پیک معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، اختر مینگل کہتے ہیں ہمارے مطالبات آئین اور قانون کے خلاف نہیں، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ کوئی اے پی سی نہیں بلائیں گے۔
اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صاحب نے کہا کہ کوئی مائی کالعل غریب صوبوں کوان کے وسائل کے حق سے نہیں روک سکتا،چھوٹے صوبوں کو ان کا حق دیا جائے۔
سربراہ بی این پی اخترمینگل کے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرپارلیمانی جمہوری ادارے مضبوط ہوتے تو کل جماعتی کانفرنس نہ بلاتے۔سی پیک کو کالا باغ نہیں بنانا چاہئے ،ان کا کہنا تھا ہمارے مطالبات آئین اور قانون کے خلاف نہیں ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔