جمہوریت ہی ملکی بقاءکی ضامن ہے،بلاول بھٹو

شائع 11 جنوری 2016 07:27am

bilawal0000000000000

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کوعوامی مینڈیٹ تسلیم کرنا سیکھنا ہوگا، ہماری جہدوجہد آمریت کے خلاف ہے، جمہوریت ہی ملکی بقا کی ضامن ہے اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ایک کواپنا کردار ادا کرناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قربانیوں پر فخر ہے، ماضی میں عدلیہ سے بھی بڑی غلطیاں ہوئیں ، ہمیں تسلیم کرنا ہوگا ماضی میں سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے غلطیاں ہوئیں۔

انصاف کی فراہمی میں وکلا کا کردار کلیدی ہے ،ججزکی تقرری میں عوامی نمائندوں کا کردار ہونا چاہئے،انہوں  نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کسی خاتون جج کا نہ ہونا عجیب بات ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی طور پر ناکامیوں کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔