وینا نےکیا بھارت کوانکار

شائع 11 جنوری 2016 10:29am

weena10000000000000000

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں، میرا جینا اور مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وینا ملک گزشتہ تین سال سے فلم انڈسٹری اور پاکستان سے دور دبئی میں مقیم تھیں اور اب وہ واپس آگئیں ہیں ،دبئی سے واپسی پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھارت جا کر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،وطن واپس آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں بھارت سے بہت اچھی آفرز ہیں لیکن اب میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ،میں کمرشل فلموں میں کام نہیں کرونگی لیکن آپ مجھے بہت جلد ٹی وی پر دیکھیں گے۔

اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی کرنا آسان ہے لیکن اسے نبھانا بہت مشکل،ہم جب یہاں سے گئے تھے تو دو تھے اور واپسی پر چار ہیں ،میں فی الحال اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوں،سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔