اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا افتتاح کردیا
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا افتتاح کر دیا،کہتے ہیں معیشت کی مضبوطی میں اسٹاک ایکسچینج کا بنیادی کردار ہوتا ہے،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا،چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا افتتاح کیا جس کے بعد باضابطہ کام کا آغاز بھی ہو گیا،اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،نیک نیتی سے تمام کام کئے جاسکتے ہیں، چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا مستقبل میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ضرورت تھی،مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، کراچی سے فاٹا تک حکومت نے ملک کے ہر حصے میں اپنی رٹ قائم کی۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا خواب پورا ہونےمیں 15 سال لگے،، ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔