سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کیخلاف درخواست دائر
اسلام آباد:شرجیل میمن کو بیرون ملک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے،سابق وزیراطلاعات سندھ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
آرٹیکل ایک سو چوراسی کی ذیلی شق تین کے تحت درخواست دائرکی گئی ہے،درخواست گزاراخترمحمود نقوی نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ شرجیل میمن کو بیرون ملک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے عدالت پیش کیا جائے۔ لوٹی گئی دولت اور جائیداد ضبط کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی جائے۔
درخواست گزارنے حکومت سندھ ،الیکشن کمیشن،سیکرٹری قانون انصاف سندھ ،ڈی جی نیب سندھ ،سیکرٹری سندھ صوبائی اسمبلی ،سیکرٹری وزارت داخلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ کوفریق بنایا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔