پاک ،چائنہ اقتصادی راہداری ملکی خوشحالی کی ضامن قرار
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری ملک کے تمام علاقوں کی خوشحالی کیلئے ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معاشی زونز کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہ داری منصوبہ خطے میں گیم چینجرثابت ہوگا۔ اس سے تمام علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم نوازشریف نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو یقین دلا دیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے
پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے شفاف مواقعوں سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پن بجلی کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ توانائی کے حصول کیلئے مختلف وسائل پرسرمایہ کاری کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چائنا پاکستان راہداری ملک کےتمام علاقوں کی خوشحالی کیلیے ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معاشی زونزکی نشاندہی کرلی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔