عمران خان کا چیف الیکشن کمشنرکوخط

شائع 12 جنوری 2016 05:02am

imrann00000000000

اسلام آباد:عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، کہا الیکشن کمیشن کوزیب نہیں دیتا کہ وہ علیم خان یا تحریک انصاف کے خلاف بے جا عداوت پراترآئے، الیکشن کمیشن قوم کے اعتماد اورجمہوریت کی نگہبانی کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا جمہوریت کے مستقبل کا انحصار شفاف اورغیرجانبدار الیکشن کمیشن پرہے،اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل انیس اے کوآئین پاکستان کا حصہ بنا کرشہریوں کومعلومات تک رسائی کا حق فراہم کیا گیا،آپ پرلازم ہے کہ کمیشن کی سرگرمیوں کوعوام سے خفیہ رکھ کرالیکشن کمیشن کی ساکھ تباہ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ این اے ایک سو بائیس میں تیس ہزار سے زائد ووٹ ووٹرلسٹ سے خارج یا اس میں شامل کئے گئے،ریکارڈ کے حصول کیلئے علیم خان کی درخواست گزشتہ برس نومبرسے زیرالتوا ہے اور ایازصادق درخواست کی مخالفت میں مسلسل سرگرم ہیں،الیکشن کمیشن کے معاملات کو خفیہ رکھنے پر اصرارسمجھ سے بالا ترہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل انیس اے کی روح پرعمل کرے اورمطلوبہ معلومات فوری فراہم کی جائیں۔