خواجہ اظہارالحسن کی صفائی مہم پرتنقید

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2016 07:17am

khwaja000000000000

کراچی:ایم کیوایم نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا،خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں کہ وزیربلدیات سندھ صفائی مہم نہیں مال بناومہم پرلگے ہوئے ہیں۔کل سے کراچی میں جاری حکومتی صفائی مہم کو بے نقاب کریں گے ۔

سندھ اسمبلی میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ صفائی مہم کی آڑمیں کروڑوں روپے ہتھیانے کی سازش ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ کل سے صفائی مہم کی قلعی کھولنے کافیصلہ کرلیا۔

خواجہ اظہارالحسن کا کہناتھاکہ سال میں چوتھی بارصفائی مہم شروع ہوئی ہروزیربلدیات فوٹوسیشن کیلئے صفائی مہم شروع کردیتا ہے،انہوں نے کہا سندھ اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا سندھ اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایم کیوایم ارکان نے سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈترمیمی بل بھی سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا ترمیمی بل میں بورڈ کا سربراہ وزیراعلیٰ کے بجائے میئرکراچی کوبنانے کی تجویز شامل ہے۔