ہسپتالوں سے معصوم بچوں کا اغوا معمول بن گیا
لاہور :لاہور کے ہسپتالوں سے معصوم بچوں کا اغوا معمول بن گیا، جناح ہسپتال سے پانچ سالہ بچے کے اغوا پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے ،پولیس نے دو گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
جناح ہسپتال کے باہر آہ و بکاءکرتی زونیرہ اپنے پانچ سالہ لخت جگر فہد کو ڈھونڈ رہی ہے جسے ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نامعلوم عورت نے اس وقت اغواءکیا جب وہ والدہ کے ہمراہ کسی کی تیمارداری کرنے آئی تھی۔ معصوم بچے کا باپ اقبال نم لہجے سے بازیابی کی فریاد کرتا نظر آتا ہے۔
پولیس سے جب ہسپتال انتظامیہ کی غفلت بارے استفسار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ والدین جس کے خلاف درخواست دیں گے کارروائی کی جائے گی۔
گارڈن ٹاون تھانے نے ہسپتال کے دو گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغواءکار خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔