پاکستان کیلئے بھارت کے نئے ہائی کمشنر پاکستان پہنچ گئے
اسلا م آباد:پاکستان کے لیے بھارت کے نئے ہائی کمشنرگوتم بمبا والا پاکستان پہنچ گئے،ڈاکٹر ٹی سی راگھوان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد گوتم بمبا والا کونامزد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے نئے ہائی کمشنرگوتم بمبا والا واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان میں داخل ہوئے اور پھر اسلام آباد روانہ ہوئے۔ گوتم بمباوالا صدرممنون حسین کو سفارت کاری کی اسناد پیش کرنے کے بعد باضابطہ کام شروع کردیں گے،ذارئع کے مطابق گوتم بمبا والا صدرممنون حسین سے ملاقات سے پہلے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔