سرچ آپریشن کے دوران پچیس مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2016 04:30pm

2b99wvwx

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچیس مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،وزیرداخلہ نے صحافی کے گھرچھاپے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پولیس اوررینجرز کا مشترکہ ایکشن۔شہزاد ٹاوٴن، کورال اور لوہی بھیر میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت پچیس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد سے سترہ رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران دی نیشن کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرسلمان مسعود کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔