ہالی ووڈ فلم تھرٹین آورز دی سیکریٹ سولجرز آف بن غازی کا نیا ٹریلر جاری

شائع 12 جنوری 2016 04:15pm

13-hours

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم تھرٹین آورز دی سیکریٹ سولجرز آف بن غازی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم لیبیا میں آپریشن کرنے والے فوجیوں کی کہانی پر مبنی ہے۔

مائیکل بے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم تھرٹین آورز دی سیکریٹ سولجرز آف بن غازی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی کہانی دو ہزار بارہ میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے کے حملے پر مبنی ہے جہاں دہشتگردوں کے خلاف فوجی اہلکار آپریشن کرتے ہیں ۔

فلم میں جان کریزنکی، فریڈی سٹورما، ٹوبی سٹیفنز اور ڈیوڈ ڈینمن جلوہ گر ہورہے ہیں۔

پیرا ماوٴنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی ایکشن تھرلر فلم پندرہ جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔