آرمی چیف راحیل شریف کا پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ

شائع 12 جنوری 2016 04:46pm

raheelsharif_image

مردان :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کرنل کمانڈٹ کے بیجز لگائے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ کیا۔ ملٹری سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو پنجاب رجمنٹ کا کرنل کمانڈٹ بنا دیا گیا۔

پنجاب رجمنٹ کا کرنل کمانڈٹ بنانے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرنل کمانڈٹ کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹ کے اعلیٰ افسران۔ جوانوں۔ ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں۔