وزن کم کرنے کا آسان طریقہ: ڈیٹوکس واٹر

شائع 04 اپريل 2017 06:37am

detox-picture

ڈیٹوکس واٹر کا نام تو یقیناً سب نے سنا ہو گا مگر اس کی افادیت سے ہر کوئی واقف نہیں، یہ ایک ایسا پانی ہے جس کے استعمال سے آپ دنوں میں وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔

اس پانی کے ذریعے آپ  خود کو تروتازہ رکھ سکتے ہیں،اس کے علاوہ یہ چربی پگھلانے کے ساتھ ساتھ جسم سے غیر ضروری مواد کو بھی خارج کرتا ہے۔

ڈیٹوکس واٹر کا استعمال کافی عرصے سے ترقیاتی ممالک میں کیا جا رہا ہے اور اب پاکستان میں بھی لوگ اس کی آفادیت جاننے کے بعد شوق سے استعمال کرتے ہیں۔

ڈیٹوکس وآٹر دراصل سبزیوں اور پھلوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ پانی کے ایک جگ میں پھلوں کو ڈال کر رکھ دیا جاتا ہے اور 6 سی 8 گھنٹے بعد اس پانی کو استعمال کیا جاتا ہے،اس طریقے سے  اس پانی میں پھلوں کا نچوڑ آجاتا ہے اور  اور دن بھر اس پانی کا استعمال بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔۔۔

ڈیٹوکس واٹر کیسے بنایا جائے؟

ڈیٹوکس وآٹر کی کافی اقسام ہوتی ہیں، ایک جگ میں پانی ڈال کر اس میں کھیرا،لیموں،ادرک  کے سلائیس اور پودینے کہ پتے ڈال کر 6 گھنٹے کہ لئے رکھ دیں اور اس کہ بعد استعمال کریں اس کی زریعے آپ کا وزن کم ہو گا اور ساتھ ہی چہرہ بھی تروتازہ ہوگا اور آپ  خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

اسی طرح دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک جگ میں کھیرا، دارچینی، لیموں اور کینو کے سلائیس کاٹ کر پانی میں ڈال کر رکھ دیں اور 6 گھنٹے بعد استعمال کریں یہ بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔۔۔

ڈیٹوکس واٹر کے استعمال سے آپ کو اپنے اندر ایک مثبت تبدیلی نظر آئے گی اور آپ اچھا محسوس کریں گے۔