اسلام آباداورراولپنڈی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2017 07:59am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزہواؤں  کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیزہواؤں   کے ساتھ  ہلکی بارش ہوئی ،گرمی کی شدت میں اضافہ تیزہواؤں  اورآندھی کا باعث بنا ۔

 ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں ،مست فضائوں،جھومتی ڈالیوں سے شہراقتدارکا موسم اورحسن مثالی ہوگیا،بارش کے بعد راولپنڈی کا موسم بھی خوشگوارہوگیا ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ،خیبرپختونخوا،فاٹا،اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان،ملتان،ساہیوال،کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک  کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔