کراچی میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری
کراچی میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری، پولیس کے ساتھ رینجرز کے ڈھائی ہزار اہلکار بھی تعینات ہیں۔
کراچی میں انسداد پولیو مہم تین روز تک جاری رہی جبکہ آج چوتھے روز تین روزہ مہم کے دوران پولیوسے بچاوٴ کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کوقطرے پلائے جارہے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے کمشنرکراچی آصف حیدرشاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا مہم میں پچانوے فیصد اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کے ساتھ ڈھائی ہزار رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ ترجمان رینجرکے مطابق پولیو رضا کاروں کی سیکیورٹی پر رینجرز کی ایکس و سترموبائل اور ایک سو پچیس موٹر سائیکل اسکواڈ بھی سیکیورٹی پر معمور ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔