کامیڈی نائٹ کا مشہور کردارپولیس حراست میں

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2016 09:09am

palak000000

ممبئی:بھارت کا مقبول ترین مزاحیہ ٹی وی شو کامیڈی نائٹ کے مشہور کردارپلک کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈی نائٹ میں پلک کا مشہور کردار نبھانے والے ککو شردا کو روحانی تنظیم ڈیری سچا سودا(ڈی ایس ایس)کے روحانی پیشوا گرمیت رام سنگھ کی نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پروگرام کے نشر ہونے کے بعد ڈی ایس ایس کے پیروکاروں نے ککو شردا کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ دائر کر دیاتھا ،پولیس نے ککو شردا کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

گرفتاری عمل میں آنے کے بعدککو نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرا رادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا لیکن پھر بھی اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو میں معافی مانگتا ہوں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ککو شردا کو ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔