مٹھی اور عمرکوٹ میں آج بھی تین بچےدم توڑ گئے
تھرپارکر:سول اسپتال مٹھی میں آج بھی ایک بچہ دم توڑ گیا،عمرکوٹ میں بھی دو بچے جان سے گئے،، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں رواں ماہ وبائی امراض میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد تہتر ہوگئی۔
تھر اور عمرکوٹ میں وبائی امراض کا جن بے قابو،ننھے بچوں کو خوراک میسر نہیں اس پر وبائی امراض ،مٹھی میں آج مزید ایک اور کمزور بچہ وبائی مرض کا سامنا نہ کرسکاجبکہ عمر کوٹ مین بھی دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔
جس کے بعد عمرکوٹ اور تھرپارکر میں رواں سال میں وبائی امراض کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر تہتر ہوگئی،سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور مشیر اطلاعات سندھ کی مٹھی آمد رائیگاں چلی گئی۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے پینتالیس بچوں کو صوبائی وزراء کی آمد سے قبل یہ کہہ کر ڈسچارج کردیا تھا کہ اسپتال میں سب اچھا ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔