بولی وڈ کے معروف اداکار ششی کپور کو پہچاننا انتہائی مشکل

شائع 11 اپريل 2017 08:47am

shashi4

ممبئی:اسی  اور نوے کی دہائی بولی وڈکا سنہرا دور کہلاتا ہے ،اس دور میں کام کرنے والے اداکار   اپنی بہترین اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں پر راج کرتے تھے ،اس زمانے میں نہ صرف  خوبصورت اداکاری بلکہ بہترین  کہانی پر مبنی فلمیں بنتی تھیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ا س دور کی کہانیاں اور  ان کہانیوں میں ڈھل جانے والے  کردار مدتوں یا درکھے جائیں گے۔

ان ہی میں سے ایک اداکار ششی کپور(اصل نام بالبیر راج پرتھوی راج کپور) ہیں ،ششی کپوربھارتی لیجنڈ  راج کپور کے بھائی ہیں  ،انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز محض 12 برس کی عمر میں کیا تھا ،ششی کا شمار ماضی کے ان چند خوبرو اداکاروں میں ہوتا ہے  جن کے مداحوں میں خواتین کی تعداد زیاہ تھی۔ششی کپور نے سپر ہٹ فلموں دیوار،ترشول  اور  کبھی کبھی  جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

ماضی کے اس خوبصورت  نوجوان کی حالیہ جاری ہونے والی  تصاویر میں انہیں پہچاننا  تقریباً ناممکن ہے۔

تصاویر دیکھئے

shashi3

shashi1

ShashiKapoor.jpg

Shashi Kapoor

shashi2