روزانہ بال دھونے سے گریز کریں اور ان چیزوں پر عمل کریں

شائع 11 اپريل 2017 08:44am

shampoopic

لائن گولڈبرگ جو کہ بوسٹن میڈیکل ہیر کلینک کے ڈائریکٹر ہیں ان کا کہنا ہے کہ "روزانہ سر دھونا آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔"کیونکہ جلدی جلدی سر دھونے سے  ہمارے سر کے غدود زیادہ  چکنائی پیدا کرتے ہیں اور بال جلدی  گندے ہو جاتے ہیں۔

ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جس کے ذریعے آپ  کے بال روزانہ دھوئے بغیر بھی خوبصورت نظرآئیں گے۔

غذا کا انتخاب

اگر آپ چاہتے ہیں کہ بال زیادہ دیر تک صاف رہیں تو تلی ہوئی اشیاء، چینی، ٹن والے کھانوں سے اجتناب کریں اور اپنی غذا میں پھل، سبزی، دودھ، دہی، دالیں، گوشت اور خشک میوہ جات کا استعمال کریں اس سے سر کی غددوں میں زیادہ تیل نہیں بنے گا۔

ڈرائی شیمپو کا انتخاب

اگر آپ کے بال بہت زیادہ  چکنے ہیں  تو خشک شیمپو کا انتخاب کریں۔اور جب بھی شیمپو استعمال کریں،بالوں کو دو سِروں میں تقسیم کریں،پھر جڑوں میں شیمپو لگائیں،دس منٹ انتظار کریں اور بالوں میں کنگھا کریں اور بال دھولیں۔اس طرح کرنے سے زیادہ دیر تک آپ کے بال صاف رہیں گے۔

پانی کے درجہ حرارت کا خیال رکھیں

بالوں کو دھونے کے لئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔تیز گرم پانی بالوں کو نقصان پہچانے کے ساتھ چکنائی کی مقدار کو بھی بڑھا سکتا ہے۔بال دھونے کے بعد انھیں خود سے سوکھنے دیں۔

بالوں کو زیادہ تر باندھ کر رکھیں

بالوں کو باندھنے کے لئے زیادہ تر چٹیا کا انتخاب کریں،اس سے بال گھنے محسوس ہوں گے،ساتھ ہی بیک کومبنگ کے ذریعے اپنے ذیادہ چکنے بالوں کو آپ چھپا بھی سکتی ہیں۔

سونے سے پہلے بالوں میں کنگھا کریں

سونے سے پہلے بالوں میں کنگھا  ضرور کریں اور اگر آپ کے بال لمبے ہیں تو سونے سے پہلے ہلکی سی پونی یا چٹیا بنالیں۔

مانگ تبدیل کریں

 اپنی مانگ  کو مختلف طریقوں سے تبدیل کرتے رہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک طرح کی مانگ نکالتے رہتے ہیں تو اس طرف سے بال زیادہ نہیں بڑھتے اور وہاں کے بال جلدی چکناہٹ کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔اس کے برعکس مانگ تبدیل کرتے رہنے سے آپ کے ہیر اسٹائل میں بدلاؤ،آپ کی شخصیت میں اچھی تبدیلی آتی ہے۔اور بال بھی  زیادہ وقت تک صاف دکھائی دیتے ہیں۔

ایسے ہیر اسٹائلز کا انتخاب کریں جن سے آپ کے بال اچھے اور خوش نما لگیں

بالوں کو زیادہ چپکا کر نہ بنائیں،اس سے آپ کے بال اور زیادہ چکنے لگیں گے بلکہ ایسے ہیر اسٹائل کا انتخاب کریں جس میں آپ بیک کومبنگ کر کے بالوں کو ایک اچھا اسٹائل دے سکیں۔

ہیر برش کو ہفتے میں ایک بار ضرور دھوئیں

ہیر برش کو ہفتے میں ایک بار صابن یا شیمپو لگا کر گرم پانی سے دھولیں،تا کہ ہیر برش میں موجود، تیل، سیرم، اور دوسرے سولوشن کے ذریعے آپ کے بالوں پر اثر انداز ہو کر انھیں چکنا نہ کریں۔

ان طریقوں پرعمل کر کے  آپ کے بال  روز شیمپو کیے بغیر بھی صاف ستھرے نظر آسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ تحریرمحض عام معلومات کے لئے ہے،اس پر عمل کرنے سے پہلے براہِ مہربانی اپنے معالج سے مشورہ کریں۔