دنیا کی 8 خوبصورت لائبریریاں

شائع 11 اپريل 2017 11:01am

2

لائبریری  وہ جگہ ہے جہاں  لوگ خاموشی سے بیٹھ کر مطالعہ کرتے ہیں ،لائبریری میں جگہ جگہ صرف کتابیں ہی نظر آتی ہیں ،کچھ لوگوں کو خاموش ماحول کی وجہ سے لائبریری زیادہ پسند نہیں ہوتی لیکن دنیا میں  کچھ ایسی لائبریریاں بھی موجود ہیں جن میں ایک بار جانے کے بعد واپس آنے کا دل نہیں چاہتا۔

یہاں دنیا کی 8 بہترین اور خوبصورت ڈیزائن والی لائبریروں سے متعلق تفصیلات پیش کی جار ہی ہیں   جنہیں بہترین سہولیات ،ماحول دوست ڈیزائن  کے باعث اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے،ہمیں یقین ہے کہ کتابوں سے محبت کرنے والے افراد ایک بار  ضرور یہاں  کا دورہ کرنا چاہیں گے۔

The Royal Library, Denmark

1

ڈنمارک میں موجود اس لائبریری   کا آرکیٹیکچر  بلیک گرینائٹ سے بنا ہواہے جو اسے مزید دلکش بناتا ہے،اس میں ایک بڑا ہال،کیفے ،اور کتابوں کی ایگزیبشن کیلئے  کافی بڑی جگہ موجود ہے،عمومی طور پر  یہ جگہ "بلیک ڈائمنڈ"کے نام سے جانی جاتی ہے۔

Library Of Congress, Washington D.C.

2

اس لائبریری میں   یہاں  کے بانی تھامس جیفرسن کا   جمع کیا ہوا کتابوں کا مجموعہ موجود ہے جو ان کی کتابوں سے محبت کو ظا ہر کرتا ہے ،جبکہ لائبریری کا ڈیزائن نہا یت دیدہ زیب اور دلکش ہے  جو یہاں آنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتا ہے۔

Clementinum, Prague

3

پیرا گو میں موجود یہ لائبریری 1622میں قائم کی گئی تھی،جبکہ اس میں 20،000 کتابیں موجود ہیں ،  اپنی خوبصورتی کے باعث یہ لوگوں میں بے حد کشش رکھتی ہے۔

 Central Library of Vancouver, Canada

4

عمارت کا بہترین اور خوبصورت  آرکیٹیکچر  دیکھنے والوں کو مسحور کردیتا ہے ،یہ جگہ یقینی  طور پر لائبریری سے کچھ زیادہ ہے ،یہاں دوکانیں،کیفے  اور ملاقات کی جگہیں بھی موجود ہیں۔

New York Public Library

5

نیویارک میں قائم یہ لائبریری  کسی بھی شہر کے دوبلاکس تک پھیلی ہوئی ہے اپنے وسیع   رقبے کے باعث  یہ  بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے  ،یہاں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں   آنے والے لوگوں کو  یہاں کا  مفت میں ایک چکر لگانے کا موقع دیا جاتا ہے۔

 Trinity College Old Library, Dublin

6

اس کتب خانے کی چھت اور 200 فٹ لمبے کمرے  یہاں کی  سب سے  خاص بات ہے  جو اسے قدیم اور خوبصورت بناتے ہیں ،یہاں لوگ کتابیں پڑھنے کم سیر وتفریح کرنے زیادہ آتے ہیں۔

Library of Birmingham, England

7

یہ لائبریری کسی شاپنگ مال یا میوزیم  سے کم نہیں لگتی ،یہاں کی سب سے خاص بات   شیکسپئر کا یادگاری کمرہ ہے۔

Stuttgart City Library, Germany

8

اس لائبریری  کے آرکیٹیکچر میں زیادہ تر کام شیشے سے کیا گیا ہے  جبکہ اوپر سے دیکھنے پر یہ  کسی کیوب کی طرح نظر آتی ہے۔

Thanks to: gudstory.com