فرحان اختر اور ادتیا رائے کپور کے درمیان معاملات حل

شائع 11 اپريل 2017 03:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکار فلمساز فرحان اختر نے شردھا کپور سے متعلق ادتیا رائے کپور سے ہونے والی لڑائی کی خبروں کو یکسر مسترد کردیا۔

فرحان اختر نے ٹوئٹر پر معاملے کو سلجھانے اور افواہوں کی تردید کیلئے ادتیا رائے کپور کے ساتھ ہنستے ہوئے ایک تصویر شائع کی اور لکھا آر آئی پی رومرس۔

رپورٹ کے مطابق فرحان کو ادتیا اور شردھا کی قربت سے مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے دونوں اداکارتقریب کے دوران لڑ پڑے۔

شردھا اور فرحان راک آن 2 میں ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ اداکارہ نے ادتیا کے ساتھ عاشقی 2 اور او کے جانو میں کیا ہے۔

بشکریہ زی نیوز