ڈزنی کی فلموں میں چھپا ایک گہرا راز
فائل فوٹوڈزنی کی زیادہ تر فلموں کے پیچھے ایک گہرا راز چھپا ہوا ہے۔ شاید آپ نے کبھی غور نہیں کیا لیکن زیادہ تر ڈزنی کے کردار 'ماں' سے محروم ہوتے ہیں۔ چاہے وہ 'سنڈریلا' ہو، 'بیوٹی اینڈ دا بیسٹ' ہو یا پھر 'دی لٹل مرمیڈ'۔ ان میں موجود تمام مرکزی کرداروں کو ماں کے پیار سے محروم دکھایا گیا ہے۔
لیکن ایسا کیوں ہے؟ اس کے پیچھے ایک انوکھی اور جذباتی وجہ موجود ہے۔ ڈزنی کے بانی مسٹر والٹ ڈزنی 1940 میں اپنے والدین سمیت ایک نئے گھر میں منتقل ہو گئے۔ ایک دن اچانک فرنس لیک ہونے کی وجہ سے ڈزنی کے والد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ جبکہ اس دوران ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔
ڈزنی نے اس حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی کیونکہ وہ خود کو اس حادثے کا زمہ دار سجھتے تھے۔
ڈزنے کے پروڈیوسر ڈان ہان نے گلیمر کو دئے گئے انٹرویو میں اس راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی خاندانی راز نہیں ہے،لیکن یہ ایک سانحہ ہے جس کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔ اس سے آدمی (والٹ ڈزنی) کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
بشکریہ In the know

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔