وزیراعلی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

شائع 14 جنوری 2016 10:04am

qaim-ganja

سپریم کورٹ میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

سپریم کورٹ میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست محمود اخترنقوی نے دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ملیربارسے خطاب میں ججزکیخلاف ریمارکس دیئے۔

انہوں نے ملیربارکی حلف برداری کی تقریب میں عدلیہ مخالف ریمارکس دیئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قائم علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔