بھارت نے پاکستان کی پیشکش قبول کرلی
نئی دہلی:بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے ٹیم بھیجنے کی پاکستانی پیشکش قبول کرلی، سیکریٹری خارجہ مذاکرات کی نئی تاریخیں طے کی جائیں گی۔
نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ نے بتایا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے جسے بھارت نے قبول کرلیا ہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
بھارتی ترجمان نے جیش محمد ارکان کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کا احسن اقدام قرار دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پندرہ جنوری کے سیکریٹری خارجہ مذاکرات آج ہونے والے رابطے میں متفقہ طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیر رابطے میں ہیں اور مذاکرات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مطالبہ کیا تو مزید ثبوت بھی مہیا کئے جائیں گے۔ بھارت آنے والی پاکستانی ٹیم کا مینڈیٹ بعد میں طے کیا جائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔