پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑرہا ہے،پرویز رشید

شائع 14 جنوری 2016 01:03pm

parvez

اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے بلکہ ملتوی ہوئے ہیں۔ پاک بھارت مذاکرات کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیا۔ پٹھان کوٹ حملے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ لوگوں کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیں گے ۔
پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات منسوخ ہوجایا کرتے تھے اب ملتوی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ذمہ دار ملک ہیں۔بہت سے دہشتگردوں کو گرفتارکرلیے، پٹھان کوٹ تفتیش پر بیرون ملک اطمینان کا اظہار کیا جارہاہے۔

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑرہا ہے۔دنیا کومحفوظ بنانے کے لئے پاکستان کے اقدامات کی دنیا معترف ہے۔