ہالی ووڈ فلم ڈیڈپول کانیا ٹریلر انٹرنیٹ پر مقبول
لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم ڈیڈپول کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر مقبول ہورہاہے ،فلم بارہ فروری کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔
مارول کامکس کے سپر ہیرو پر مبنی فلم ایکس مین سیریز کی ساتویں فلم ڈیڈ پول کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آگیا، فلم کا نیا ٹریلر عوام میں مقبول ہورہاہے۔
فلم کی کہانی مارول کامک بک ڈیڈ پول سے لی گئی ہے جس میں سپر ہیرو ڈیڈ پول ویڈ ولسن انتقامی کارروائی کیلئے اپنے دشمن کی تلاش میں تباہی پھیلاتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ریان رینلڈ جبکہ دیگر کاسٹ میں مورینا ،ایڈ اسکرین اور ٹی جے ملر دکھائی دیں گے۔
مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول بارہ فروری کو امریکی سینما گھروں میں سنسنی پھیلائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔