آرمی چیف کا ٹیکسلا میں ہیوی مکینیکل کمپلیکس کادورہ

ٹیکسلا:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ دفاعی مصنوعات نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کردار ادا کیا۔ دفاعی و کاروباری اْمور کے لیے آلات کی تیاری میں خود انحصاری کی پالیسی اورعالمی معیار کے تحت آگے بڑھنا ہوگا تاکہ قیمتی قومی سرمائے کو بچایا جا سکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹیکسلا میں ہیوی مکینیکل کمپلیکس کادورہ کیا،آرمی چیف نے الخالد ٹینک ون کی تیاری اور عملی مظاہرہ بھی دیکھا اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے آلات حرب کی تیاری میں عالمی معیار کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ دفاعی سازو سامان نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کردار ادا کیا۔ملکی سطح پر خود انحصاری کی پالیسی کے تحت مقامی سطح پرتیار کردہ الخالد ٹینک،حفاظتی و بکتربند گاڑیوں ڈریگن ، محافظ اور پروٹیکٹر اہم دفاعی مصنوعات ہیں۔دفاعی آلات و مصنوعات کی تیاری میں عالمی معیار کو برقرار رکھا جائے اور زور دیا کہ خود انحصاری کے راستے پر چل کرقیمتی قومی سرمائے کو بچایا جا سکتا ہے جبکہ دفاعی صنعتی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر کے لیے کاوشیں تیز کی جائیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔