عدنان صدیقی اداکاری کے علاوہ کس فن کے ماہر نکلے؟

شائع 18 اپريل 2017 08:48am

adnan1

پاکستان کے باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی  کی اداکارانہ صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ،وہ پاکستان شو بز انڈسٹری کے چند جانے مانے اداکاروں میں سے ایک ہیں ،ان کا ٹیلنٹ صرف یہاں تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ بہت جلد  بولی وڈ میں بھی سری دیوی کے ساتھ  فلم "مام "میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

لیکن ہم یہاں  ان کے ایک اور ٹیلنٹ کو پیش کررہے ہیں جو آج تک سب سے پوشیدہ تھا ،جی ہاں  اداکاری کے استاد  بانسری بجانے میں بھی ماہر ہیں۔

حال ہی میں  پاکستان کے معروف  گلوکار بلال خان کے ساتھ عدنان صدیقی نے اپنے ڈرامے کے سیٹ پر  راحت فتح علی خان کے مشہور گانے"میں تنوں سمجھاواں کی"پر  بانسری بجا کر سب کو حیران کردیا۔

بلال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں   عدنا صدیقی خوبصورت انداز میں بانسری بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Jamming in Rahim Yar Khan on the sets of #Sammi with Adnan Siddiqui (aka Rashid) #bilalkhan #adnansiddiqui

A post shared by Bilal Khan (@bilalkhanmusic) on