مشال خان کےقاتلوں کومثالی سزادیں گے ، عمران خان
فائل فوٹوصوابی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مشال خان کے قاتلوں کو مثالی سزادیں گے۔
منگل کو عمران صوابی میں مشال خان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مشال کے والد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشال خان کیخلاف سازش کی گئی،ثابت ہو گیا کہ اس نے توہین رسالت نہیں کی تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا،قاتلوں کو مثالی سزا دیں گے ،آئندہ کسی کو توہین رسالت کا الزام لگا کر سزا دینے کی جرات نہیں ہوگی۔
انہوں نے اس معاملےپر خیبرپختونخوا پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
عمران خان نے مشال خان کے والد کو یقین دلایا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،ذمہ داروں کا تعلق چاہے کسی جماعت سے ہو، کسی کو نہیں بخشیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔