تبدیلی آگئی لیکن پارٹی ڈسپلن تبدیل نہیں ہوا،عمران خان

شائع 14 جنوری 2016 05:39pm

immi

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی آگئی لیکن پارٹی ڈسپلن تبدیل نہیں ہوا۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا، اسٹیٹس کو کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے، اقتدار میں آ کر میٹرو نہیں عوامی بہتری کے منصوبے بنائیں گے۔

اسلام ایباد میں بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا تھا، اسٹیٹس کو کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی، حکمران قرضے لے کر بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو نیا پاکستان بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، اقتدار میں آ کر میٹرو نہیں چشمہ رائٹ کینال جیسے منصوبے بنائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں رشتہ داروں کو ٹکٹوں کے اجراء پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ تقریب میں کارکنوں کی جانب سے حسب روایت بدنظمی دکھانے پر کپتان نے شکوہ کیا کہ تبدیلی آگئی لیکن پارٹی ڈسپلن تبدیل نہیں ہوا۔