ہزاروں کلو سونے سے بھری کشتی دریافت

شائع 24 جولائ 2017 05:11am

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی غوطہ خوروں کو آئس لینڈ کے ساحلی علاقے میں سمندر میں ڈوبی ہوئی سونے سے بھری ہوئی ایک کشتی ملی ہے۔ اس میں 4ٹن سے زیادہ (تقریباً3ہزار 700کلوگرام)سونا موجود تھا جس کی مالیت 10کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 13ارب67کروڑ روپے) سے زائد ہے۔ 

ماہرین نے اس کشتی کے متعلق بتایا ہے کہ یہ ہٹلر کی کشتی تھی جو1939ءمیں امریکی بینکوں میں پڑا سونا لے کر واپس جرمنی جا رہی تھی کہ آئس لینڈ کے قریب سمندر میں غرق ہو گئی۔  یہ دوسری جنگ عظیم کی ابتداءکا زمانہ تھا اور نازی جرمنی اس سونے کو جنگ کے وسائل میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کشتی ایڈوانسڈ میرین سروسز کے غوطہ خوروں نے دریافت کی ہے اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ اس کشتی کو واپس برطانیہ لے کر جائیں اور حکومت سے انعام وصول کریں لیکن آئس لینڈ کی کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جارج لاروسن کا کہنا ہے کہ’میرین سروسز والے اس کشتی کو یہاں سے نہیں لیجا سکتے کیونکہ ان کے پاس اس کام کا اجازت نامہ نہیں ہے۔'

بشکریہ ڈیلی اسٹار

Read Comments