برج حمل
بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
برج ثور
روپے پیسے کے معاملات اہمیت کے حامل ہونگے بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے شراکتی امور توجہ کا باعث بنیں گے بچوں کے معاملات سکون بخش ہونگے۔
برج جوزا
گزشتہ کی گئی کوششوں کا ثمر حاصل ہو سکے گا۔ آپ کی سماجی حیثیت میں نئی راہیں استوار ہونگی افسران بالا کا تعاون اور ہمدردی حاصل کرنے کے لئے آپ کو محنت کی ضرورت ہوگی۔
برج سرطان
کاروباری پوزیشن مستحکم رہے گی۔ عزیز و اقارب کا تعاون حاصل رہے گا۔ مہمانوں کی آمد و رفت سے آپ کی مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔
برج اسد
آمدن میں اضافے کے لئے نئی راہیں مل سکیں گی۔ ملازم پیشہ افراد کی مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ دوست مدد گار اور شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج سنبلہ
اپنی صحت جسمانی سے متعلقہ ہدایات پر عمل کریں اچانک آپ کو کاروباری میں نقصان ہو سکتا ہے جس سے آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برج میزان
آپ اگر سیاست سے کام لیں اور اپنی حکمت عملی کو استعمال میں لائیں تو فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ مشترکہ مفاد کے کام میں حصہ لے سکیں گے۔
برج عقرب
شریک حیات کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہر قسم کی شراکت کے مسائل نہایت تیزی سے حل ہو جائیں گے۔بہتر مستقبل کی پلاننگ کی جا سکے گی۔
برج قوس
بعض پیدا شدہ غلط فہمیاں آپ کے اور خاندان کے افراد کے درمیان رنجش پیدا کرنے کا باعث بنیں گی۔ ملازمت پیشہ افراد کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔
برج جدی
کوئی نیا کاروبار یا نیا کام کرنے کا موقع ملے تو اس موقع سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں بے روزگار افراد کو روزگار کی تلاش میں کوشاں رہنا ہوگا۔
برج دلو
جس کام سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اسے چھوڑ دیں۔ گہرے تعلقات اور امکانی شراکت کے بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوست شاندار ڈنر دے گا۔
برج حوت
غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ جلد بازی سے گریز کریں اور فیصلے کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں اور غصے پر قابو رکھیں۔