کوئی آپ کو پسند کرتا ہے یا نہیں، جاننے کا آسان طریقہ

شائع 27 جولائ 2017 04:35am

حالیہ تحقیق میں ایک بہت آسان طریقہ بتایا گیا ہے اس بات کو جانچنے کا کہ کون آپ میں دلچسپی لے رہا ہے اور کون نہیں لے رہا۔

ویلیسلی کالج اور یونیورسٹی آف کینساس کے محقیقین  کی جانب سے کی گئی ایک مشترکہ تحقیق کے نتائج کے مطابق اگر کوئی مرد کسی عورت کے چہرے کی طرف زیادہ دیکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ اس میں رومانوی دلچسپی نہیں رکھتا۔

 لیکن کسی خاتون کے دیگر اعضاء کو دیکھنے کا مطلب ہے کہ وہ اس میں اچھی خاصی دلچسپی رکھتا ہے۔

جبکہ خواتین اگر کسی کو پسند کرتی ہیں اور اس میں رومانوی دلچسپی رکھتی ہیں تو وہ اس شخص کے پاؤں اور ٹانگوں کو زیادہ گھورتی ہیں۔

یہ تحقیق اس بات کو جانچنے کیلئے کی گئی کہ انسان کسی کو پسند کرنے کیلئے اس میں کیا دیکھتا ہے۔ تحقیق میں 105 طالبعلموں نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔

بشکریہ MSN

Read Comments