دنیا کا سب سے چھوٹا اور خوبصورت محل
دور دراز اور شور شرابے سے دور علاقوں میں بنے چھوٹے گھر ہمیشہ ہی خوبصورت لگتے ہیں اور دل کو بھاتے ہیں۔ لیکن اگر وہ گھر کے بجائے پورا محل ہوتو کیا ہی کہنے۔
برطانیہ میں واقع دنیا کا سب سے چھوٹا محل 'مولیز لاج' کے نام سے مشہور ہے، جو 0.61 ایکڑ پر بنا ہوا ہے۔ انیسویں صدی میں بننے والے اس محل کی قیمت ساڑھے 5 لاکھ یورو یعنی تقریباً 6 لاکھ 87 ہزار ڈالرز ہے۔
کاٹس والڈ کے شمالی کنارے پر واقع وار وکشائر کی جنوبی چوٹی پر بنا یہ گھردنیا سے الگ تھلگ سکون سے رہنے کیلئے مفید ہے۔
اس میں دو استقبالیہ کمرے ہیں جبکہ یہ پوری طرح پر تعیش باغ سے گھرا ہوا ہے۔ یہ گھر بکنگھم پیلس کے فائنل ڈیزائن کو بنانے والے شخص ' ایڈورڈ بلور' نے ڈیزائن کیا تھا۔
آئیں اس کے اند ایک نظر ڈالتے ہیں۔
Read Comments
