آج کا دن کیسا رہے گا؟ 31 جولائی 2017

شائع 31 جولائ 2017 03:50am

برج حمل

آج کوئی غیر متوقع واقع کسی بچے یا کسی عمر میں چھوٹے فرد سے وابستہ رونما ہو سکتا ہے جو حیرانی کا سبب ہوگا۔ اپنے گھر کے ارد گرد کسی ناخوشگوار واقع سے ہوشیار رہیں۔

برج ثور

کاروبار کی بجائے دوسرے امور میں زیادہ مصروف رہیں گے۔ کاروباری مسئلہ میں صبر سے کام لیں‘ جارح مزاجی سےہ کام نہ لیں گے تو زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں گے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج جوزا

شادی کے ذریعے مالی فوائد کا حصول ہوسکے گا مگر فضول خرچی یا شریک حیات کی فیاضی کی بدولت نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسی نئے اور دلچسپ شخص سے کسی سماجی فنکشن میں ملاقات ہوگی۔

برج سرطان

کسی بڑی نوعیت کے پروگرام کو ترتیب دیں جو اس موسم کا اہم ترین پروگرام ہوگا۔ یہ دن کسی امدادی پروگرام میںحصہ لینے کے لئے ایک بہتر دن ہوگا۔ 

برج اسد

اپنے رفیق کی بات پر فوری عمل کرنا شروع کر دیں پہلے ہی آپ اُس کی نصیحت پر عمل نہ کر کے نقصان اٹھا چکے ہیں۔اضافی رقم یا کوئی مثبت نتائج کی خبر اُمید سے زیادہ خوشی کا باعث ہوگی۔

برج سنبلہ

طبیعت میں شکر گزاری کا جذبہ نرمی خوشگواری کا سبب ہوگا۔ ملازمتی امور تجدیدی عمل سے گزرنے کے بعد اکتا دینے والے سنگین عمل سے نجات دے کر خود مختاری کی طرف لے جائیں گے۔

برج میزان

نئی ملازمت کے حصول‘ کسی پرانی عادت کے ترک کرنے یا کسی سے عمدہ وعدہ وعید کریں گے۔ صحت کی بہتری کے لئے اقدام کریں گے۔ مالی امور کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج عقرب

ذہنی انتشار کے سبب آرام کی زیادہ ضرورت ہوگی کسی دعا یاوظیفہ سے روحانی تسکین حاصل کر لیں۔ کوئی گھریلو معاملات عارضی طور پر الٹ پلٹ کر دے گا تاہم شام ہوتے ہی اُلجھن ختم ہو جائےگی۔

برج قوس

آج آپ اور آپ کے شریک محبت کے درمیان بہترین اور مکمل دن ہوگا بشرطیکہ کسی مالی مسئلہ میں آپ ایک دوسرے کے ساتھ واضح رہیں۔توانائی کا لیول بہتر ہو جائے گا۔ 

برج جدی

ایسا معاملہ جو شاید مالی نوعیت کا ہے اور سابقہ ماہ سے التواءکا شکار ہو گیا تھا دوبارہ آپ کے دائرہ اختیار میں آجائے گا۔ یہ نظریہ صحیح نہیں ہوگا کہ آپ کسی دوست کو اُدھار رقم دیں ‘اُس کی واپسی نہ ہو سکے گی۔

برج دلو

دن کے آغاز سے ہی آپکا مزاج سنجیدہ ہوگا البتہ غروب آفتاب تک آپکی عمومی کیفیت بحال ہو جائےگی ۔ آپکا مزاج کسی مشکل میں گرفتار کرا سکتا ہے اگر آپ گفتگو میں بہت زیادہ تندی رکھیں گے۔

برج حوت

ضرورت سے زیادہ کام صحت کے بگڑنے کا سبب بنے گا۔ ماتحتوں سے نقصان کا اندیشہ ہوگا۔ انتظامی امور میں قابلیت کے استعمال ذمہ داریوں سے بہتر طور پر عہدہ برآ ہو سکیں گے۔

 

Read Comments