دنیا کے 5 خوبصورت ترین جیل
جیل کا نام سُن کر ایک عام آدمی کے دماغ میں جو تصور بنتا ہے وہ اس کی حالت خراب کردیتا ہے۔لیکن تمام جیل سمنٹ ریت کےبے رنگ قید خانے نہیں ہوتے۔
دنیا بھر میں ، ڈنمارک سے لے کر انگلینڈ اور پھر انڈیا تک ہائی سیکیورٹی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ زبردست آرکیٹیکچر اور انٹیریئر ڈیزائن والے جیل موجود ہیں۔
بہت سے خوبصورت ترین قید خانے صدی بھر پُرانے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو زیادہ جدید اور سادہ ، ہموار ڈیزائن رکھتے ہیں۔
ان میں سے 5جیلیں ملاحظہ ہو
آسٹریا کا جسٹس سینٹر مناسب مقدار میں روشنی گھیرنے کیلئے جوزف ہوہنسن نے ڈیزائن کیا تھا۔جیل کے داخلے پر دو نقوش کندہ ہیں جو قیدیوں کے وقار اور انسانیت کے حقوق کو ثبت کرتے ہیں۔
ناروے کا ہالڈن پریزن قیدیوں کو کھانا پکانے، ویڈیو گیم کھیلنے، باسکٹ بال کھیلنے اور نرم بستروں پر سونے کی اجازت دیتا ہے۔ کمرے جیل سے زیادہ کالج کے ہاسٹل دِکھائی دیتے ہیں۔ اس سب کے پیچھے مجرموں کے ساتھ دوسرے لوگوں کی طرح برتاؤ کرنا ہے تاکہ وہ صحت مند ذہن کے ساتھ دوبارہ معاشرے میں شامل ہوجائیں۔
اطالوی جیل اور پاگل خانہ وِلا سبرٹولی 18ویں صدی میں بنا تھا جس میں گنبد نما چھتیں، انٹیریئر بالکونیزاور رنگین استرکاری ہے۔
اگر وزنی لاک ہوجانے والے دروازے نہ ہوں تو ویلز کا ہر میجسٹیز پریزن پبلک اسکول کے طور پر تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ اس میں متعدد کلاسز، گرم شاور کے ساتھ ایک جمنازیم، پول ٹیبلز اور پنگ پونگ ٹیبلز موجود ہیں۔
چیلون کیسل سوئٹزرلینڈ میں جینوا جھیل کے کنارے بنا ہوا ہے۔ یہ 16ویں صدی میں ہونے مذہبی جنگوں میں قید خانے کے طور پر استعمال ہوا اور بعد میں اسلحہ ڈپو اور چوکی میں تبدیل کردیا گیا۔
Tech Insiderبشکریہ