دنیا کے 5 خوبصورت ترین جیل

شائع 07 اگست 2017 04:58pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

جیل کا نام سُن کر ایک عام آدمی کے دماغ میں جو تصور بنتا ہے وہ اس کی حالت خراب کردیتا ہے۔لیکن تمام جیل سمنٹ ریت کےبے رنگ قید خانے نہیں ہوتے۔

 دنیا بھر میں ، ڈنمارک سے لے کر انگلینڈ  اور پھر انڈیا تک ہائی سیکیورٹی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ زبردست آرکیٹیکچر اور انٹیریئر ڈیزائن والے جیل موجود ہیں۔

بہت سے  خوبصورت ترین قید خانے صدی بھر پُرانے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو زیادہ جدید اور سادہ ، ہموار ڈیزائن رکھتے ہیں۔

ان میں سے 5جیلیں ملاحظہ ہو

آسٹریا  کا جسٹس سینٹر مناسب مقدار میں روشنی گھیرنے کیلئے جوزف ہوہنسن نے ڈیزائن کیا تھا۔جیل کے داخلے پر دو نقوش کندہ ہیں جو قیدیوں کے وقار اور انسانیت کے حقوق کو ثبت کرتے ہیں۔

Tech Insider Tech Insider

ناروے کا ہالڈن پریزن قیدیوں کو کھانا پکانے، ویڈیو گیم کھیلنے، باسکٹ بال کھیلنے اور نرم بستروں پر سونے کی اجازت دیتا ہے۔ کمرے جیل سے زیادہ کالج کے ہاسٹل دِکھائی دیتے ہیں۔ اس سب کے پیچھے مجرموں کے ساتھ دوسرے لوگوں کی طرح برتاؤ کرنا ہے تاکہ وہ صحت مند ذہن کے ساتھ دوبارہ معاشرے میں شامل ہوجائیں۔

Tech Insider Tech Insider

اطالوی جیل اور پاگل خانہ وِلا سبرٹولی 18ویں صدی میں بنا تھا جس میں گنبد نما چھتیں، انٹیریئر بالکونیزاور رنگین استرکاری ہے۔

Tech Insider Tech Insider

اگر وزنی لاک ہوجانے والے دروازے نہ ہوں تو ویلز کا ہر میجسٹیز پریزن پبلک اسکول کے طور پر تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ اس میں متعدد کلاسز، گرم شاور کے ساتھ ایک جمنازیم، پول ٹیبلز اور پنگ پونگ ٹیبلز موجود ہیں۔

Tech Insider Tech Insider

چیلون کیسل سوئٹزرلینڈ میں جینوا جھیل کے کنارے بنا ہوا ہے۔ یہ 16ویں صدی میں ہونے مذہبی جنگوں میں قید خانے کے طور پر استعمال ہوا اور بعد میں اسلحہ ڈپو اور چوکی میں تبدیل کردیا گیا۔

Tech Insider Tech Insider

 Tech Insiderبشکریہ