کیا آپ جانتے ہیں اگر نیوکلئیر جنگ چھڑ گئی اور صرف 100 نیوکلئیر حملے ایک ساتھ کر دئےگئے تو کیا ہوگا؟
ایک ہفتے بعد
بم گراتے ہی 5 میگا ٹن بلیک کاربن ماحول میں شامل ہوجائے گا۔ جو سورج کی گرمی کو زمین پر پہنچشنے سے پہلے ہی جذب کرلےگا۔
دو ہفتے بعد
بلیک کاربن کے روشنی روکنے کی وجہ سے دنیا میں اندھیرا بڑھ جائے گا، جبکہ ماحول میں ہونے والاکیمیکل ری ایکشن زمین کی اوزون پرت کو کھا جائے گا۔ جس کے باعث الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن 80 سے 120 فیصد تک بڑھ جائےگا۔
دو مہینے بعد
زمین پر سردی بڑھ جائے اور زمین کی سطح کا وسط درجہ حرارت مائنس 25 ڈگری سینٹی گریڈ یعنی مائنس 13 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ جائے گا۔ کم درجہ حرارت کے باعث زمین پر بارشوں میں کمی ہوگی، پودے بڑھنا رک جائیں گے اور ان کا ڈی این اے متزلزل ہو جائےگا۔
دو سال بعد
پودوں کے بنا 2 ارب کے قریب بھوک سے مر جائیں گے۔ دنیا کے کئی مقامات سرد ہونے کی وجہ سے ناقابل رہائش بن جائیں گے۔
پانچ سال بعد
اوزون کی تہہ 25 فیصد تک پتلی ہوجائے گی۔ جس کی وجہ سے بچنے والے لوگوں میں جلد کا کینسر بڑھنا شروع ہوجائے گا۔
دس سال بعد
اوزان کی تہہ دوبارہ بناا شروع ہوجائے گی اور صرف 8 فیصد تک پتلی رہ جائے گی۔
بیس سال بعد
دنیا دوبارہ گرم ہونا شروع ہوگی لیکن یہ اب بھی پہلے سے سرد ہی رہے گی۔ پودے اگنا شروع جائیں گے لیکن ان کی رفتار انتہائی سست ہوگی۔ ایک پودا اگنے کیلئے 5 سال کا عرصہ لگا دےگا۔
تیس سال بعد
دنیا میں 15 سال پہلے سے زیادہ بارش ہونا شروع ہوگی جس کے باعث پودوں کی بڑھنے کی رفتار میں تھوڑی تیزی آئے گی۔
پچاس سال بعد
قدرت دوبارہ سے زمین پر قابض ہونے لگے گی، لیکن ریڈی ایشن کے باعث دنیا کے کچھ حصے اب بھی ناقابل رہائش ہوں گے۔
یہ سب صرف 100 نیوکلئیر وارہیڈز کی وجہ سے ہوگا۔ جبکہ دنیا بھر میں 16000 نیوکلئیر وارہیڈ تباہی مچانے کیلئے تیار ہیں۔
بشکریہ Facebook/ScienceNaturePage