خواتین مسکرانے والے مردوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

شائع 03 اکتوبر 2017 11:46am

سائیکولوجی ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک کینیڈین تحقیق کے مطابق ہمہ وقت مسکراتے رہنے والے مرد وں کو خواتین سنجیدہ نہیں سمجھتیں، جبکہ اس کے بالکل برعکس زیادہ مسکرانے والی خواتین مردوں کی نظر میں پر کشش  قرار پائی ہیں۔

تحقیق کے  شریک مصنف  ایلکس بیل کےمطابق خواتین زیادہ مسکرانے والے مردوں کو غیر سنجیدہ  اور جنسی اعتبار سے غیر دلچسپ محسوس کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات سنجیدہ خواتین کے بجائے  ہمہ وقت مسکرانے والی خواتین کو ترجیح دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے پیش کیا گیا یہ انوکھا نظریہ خواتین کیلئے تو راحت بخش ہے، لیکن ممکن ہے کہ اس سے ہنستے مسکراتے مردوں کی زندگی ایک سنجیدہ موڑ اختیار کر لے گی۔

تو اگر مخالف جنس کو اپنے قریب لانا چاہتے ہیں  اور  آپ کی جنس مرد ہے تو مسکرانے کے بجائے سنجیدہ  تاثرات دیں، لیکن اگر آپ کا شمار صنف نازک میں ہوتا ہے تو  ایک اچھی سی مسکراہٹ آپ کا کام بنا سکتی ہے۔

بشکریہ Psychologytoday

Read Comments