پلئیر کا لوگو ایک ٹریفک کون کیوں ہے؟ VLC
آپ سب لوگ وی ایل سی پلئیر کا استعمال کرتے آئے ہیں، لیکن کیا آپ نے اس کے لوگو ایک 'ٹریفک کون' کی جانب کبھی دھیان دیا؟ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا لوگو ایک ٹریفک کون کیوں ہے؟ اس کے پیچھے بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ اس سافٹ وئیر کی تخلیق ایکول سینٹرل اسکول کے طلبا نے 1996 میں کی تھی۔ بعد ازاں دنیا کے مختلف اداروں نے اس پر کام کیا اور اسے موجودہ شکل فراہم کی۔ ایک مرتبہ اس سافٹ وئیر کے خالق طلبا شراب نوشی کر کے واپس لوٹتے ہوئے ایک ٹریفک کون اٹھا لائے۔ یہ ان کی عادت بن گئی اور وہ کونیں جمع کرنے لگے۔ جب سافٹ وئیر پر کام شروع ہوا تو اسٹوڈنٹس نے فیصلہ کیا کہ اس سافٹ وئیر کا لوگو ایک ٹریفک کون رکھیں گے۔ جو اب بہت زیادہ مشہور ہے۔ بشکریہ Quora
